imageshad.jpg

This Page has 53011viewers.

Today Date is: 23-04-19Today is Tuesday

بھارت پاکستان پر 16 سے 20 اپریل تک جارحیت کرسکتاہے. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس

  • اتوار

  • 2019-04-07

ملتان (نیوز ڈیسک)آج ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جنگی جنون کے بادل ابھی پوری طرح چھٹے نہیں ، بھارت پاکستان پرجارحیت کاایک اورمنصوبہ بنارہاہے،مقبوضہ کشمیرمیں پلوامہ جیساایک اورنیاواقعہ رونماکیاجاسکتاہے،بھارت 16 سے 20 اپریل تک جارحیت کرسکتاہے. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعدبھارت نے پاکستان پرالزامات کی بوچھاڑکردی، پاکستان کشیدگی کم جبکہ بھارت بڑھاتارہا،انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگی جنون کوہوادی اورخطے کے استحکام کومتاثرکیا،مودی سرکارنے سیاسی مقاصدکیلئے خطے کے امن کوداؤپرلگادیا،انہوں نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون کے بادل ابھی پوری طرح چھٹے نہیں ، بھارت پاکستان پرجارحیت کاایک اورمنصوبہ بنارہاہے،مقبوضہ کشمیرمیں پلوامہ جیساایک اورنیاواقعہ رونماکیاجاسکتاہے،بھارت 16 سے 20 اپریل تک جارحیت کرسکتاہے

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے