finalishtihaartop.jpg

This Page has 64600viewers.

Today Date is: 24-05-19Today is Friday

دنیا بھر سمیت پاکستان میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے مزدوروں کے حقوق اجاگر کرنے کے لیےجلسے اور ریلیوں کا اہتمام

  • بدھ

  • 2019-05-01

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک) دنیا بھر سمیت پاکستان بھر میں آج مزدوروں کے حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور اس مناسبت سے مزدوروں کے حقوق اجاگر کرنے کیلئے سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔'عالمی یوم مزدور' شکاگو میں مزدوروں کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج پر امریکی حکومت کی جانب سے تشدد کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔یکم مئی 1886 میں چند مزدور رہنماوں کی اپیل پر شکاگو کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے 4 لاکھ مزدوروں کی جانب سے ہڑتال کی گئی۔ہڑتال اس قدر کامیاب تھی کہ ایک امریکی اخبار نے لکھا کہ کسی ایک بھی فیکٹری کی چمنی سے دھواں اٹھتا دکھائی نہیں دیا۔مزدوروں نے نا صرف یہ کہ ہڑتال کی بلکہ شکاگو کے 'ہے مارکیٹ سکوائر' پر احتجاج کیلئے جمع ہونے لگے، ایک محتاط اندازے کے مطابق 25000 مزدور احتجاج کیلئے جمع ہوئے۔مزدوروں کا مطالبہ تھا کہ ان کے کام کے اوقات 14 گھنٹے سے گھٹا کر 8 گھنٹے کیے جائیں اور اس مطالبے میں مقامی، غیر مقامی، ہنر مند اور مزدور سب ہی شامل تھے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی مزدور جاں بحق ہوگئے اور ان کی تعداد کے بارے میں اب تک درست معلومات نہیں۔مزدوروں کے جائز مطالبے پر ان پر گولیاں برسانے کے بعد سے دنیا بھر میں ہر سال یکم مئی کو مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلئے 'یوم مزدور' منایا جاتا ہے۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے