bannerdlt2020.jpg

This Page has 238724viewers.

Today Date is: 01-10-20Today is Thursday

چین میں‌کرونا وائرس سے 56 ملین افراد متاثر ،تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر دی گئی

  • اتوار

  • 2020-01-26

بیجنگ (ویب ڈیسک ) چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر دنیا بھر میں تیرہ سو سے زائد افراد اب تک اس وائرس کا شکار بن چکے ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق چینی شہر ووہان سے شروع ہونے والی اس وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چین میں مزید پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔چین کی18 شہروں میں کل 56 ملین افراد نقل و حرکت اور دیگر اقسام کی پابندیوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔ دریں اثناء کورونا وائرس چین کے علاوہ اب تھائی لینڈ، ویت نام، سنگا پور، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، نیپال، ملائیشیا، فرانس، امریکہ اور آسٹریلیا میں بھی رپورٹ کیا جا چکا ہے اور ان ممالک میں لوگوں کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے