برلن کی تاریخ میں پہلی بار قرآن ترجمہ و تفسیر کا سرٹیفکیٹ کورس سبیل الجنہ کی تکمیل


  • بدھ
  • 2018-10-10
برلن کی تاریخ میں پہلی بار قرآن ترجمہ و تفسیر کا سرٹیفکیٹ کورس سبیل الجنہ اپنی تکمیل کو پہنچا ۔اس سلسلے میں چار روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی مہمان خصوصی ناروے میں موجود نور القرآن اکیڈمی کی سربراہ اور بانی استاذہ عفت مقبول صاحبہ تھیں۔تقریب میں نہ صرف شہر بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی بلکہ دیگر ممالک سے بھی خواتین خصوصی طور پر شرکت کے لئے آئ تھیں۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔اس کے بعد کورس کو دل جمعی کے ساتھ پورا کرنے والی خواتین کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا اور ان سے ان کے تاثرات پوچھے گئے کہ کس طرح وہ یہاں تک پہنچیں اپنی تمام تر گھریلو اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے۔ان کے تاثرات اور آنکھوں سے بہتے آنسو نے مہمانوں کی آنکھیں بھی نم کر دیں۔ تقریب میں مہمان خصوصی نے قرآن مجید کو اپنی زبان میں سمجھنے , اس کی تفسیر جاننے اور تجوید کی اہمیت پر درس دیا اور آج کے دور میں قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنا کیوں ضروری ہے اس بات پر روشنی ڈالی ۔ کامیاب امیدواروں میں اسناد اور تحائف تقسیم کئے گئے اور ساتھ ہی ساتھ نئے آنے والوں کے لیے قرآن کو آسانی سے سمجھنے کے لئے ایک نئے کورس قرآن کی کرنیں متعارف کرایا گیا اور سبیل الجنہ کرنے والوں کو اگلا ایڈوانس کورس نور علی نور کرنے کی دعوت دی گئی ۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے لیے طعام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ مہ وش خان جرمنی