imageshad.jpg

This Page has 387viewers.



جی 20 اجلاس، امریکہ چین تجارتی کشیدگی ختم کرائے بغیر اختتام پذیر

  • ہفتہ

  • 2018-10-13

گروپ آف جی 20 ممالک کے اقتصادی رہنماؤں نے اپنا دو روزہ اجلاس جمعہ کو انڈونیشیا کے بالی جزیرے میں سمیٹ لیا۔ یہ اجلاس، دنیا بھر کی دیگر منڈیوں میں گراوٹ کا باعث بننے والی نیویارک میں حصص قیمتوں میں بھاری کمی کے ٹھیک بعد منعقد ہوا۔ بحث مباحثے کا مرکز امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی تنازع رہا جسے منڈیوں میں گراوٹ کا جزوی طور پر ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔ مندوبین کو تشویش تھی کہ یہ معاملہ عالمی اقتصادی نمو میں خلل ڈال سکتا ہے۔ مندوبین نے تصدیقِ نو کی کہ اقتصادی نمو کے لیے آزاد تجارت کا کلیدی کردار ہے اور اتفاق کیا کہ تجارت کے فروغ کے لیے ملکر کام کیا جائے۔ تاہم وہ امریکہ اور چین کے درمیان تناؤ کے حل کی راہ کا تعین کرنے میں ناکام رہے۔ اجلاس کی صدارت کرنے والے ارجنٹائن کے وزیرِ خارجہ نیکولس دُوہوونے نے کہا کہ جی 20 تبادلۂ خیال کے لیے پلیٹ فارم تو مہیا کر سکتی ہے لیکن حل طلب اختلافات، تناؤ میں براہ راست ملوث ارکان کو خود سے حل کرنا چاہئیں۔

اہم خبریں

چینی دباوپرگلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے پر غور’منصوبہ چینی تحفظات کے بعد سامنے آیا : سرکاری عہدیدار
دس سال کیلئے ٹیکس فری علاقہ۔۔۔ خبر سنتے ہی پوری دنیا کی نظریں پاکستان کی طرف، زبردست خوشخبری
چترال سے لڑکیاں اغوا ہو کر پنجاب میں فروخت کرنےاہم کا انکشاف
لاہورسمیت مختلف شہروں میں آج پھر رم جم برسے گا
جناب رانا سعید یوسف چیف ایڈیٹر لاہورٹائمز
سی پیک منصوبے کی نمائش کا افتتاح ، چین دنیا بھرمیں پاکستان کی عزت کا محافظ ہے: وزیر اعظم نواز شریف