imageshad.jpg

This Page has 397viewers.



پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تقریبا ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک بڑھ گئی

  • جمعرات

  • 2018-11-01

( منٹرینگ ڈیسک)لاہور حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تقریبا ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک بڑھ گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول 5 روپے بڑھنےسے 97 روپے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل 6 روپے 48 پیسے اضافے کے ساتھ 82 روپے 44 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 37 پیسے اضافے کے ساتھ 112 روپے 94 پیسے ہوگئی۔ عوام کو ریلیف دینے اور آسانیاں فراہم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ اس سے قبل ایک ہی ماہ کے دوران دو مرتبہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اور اس کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھائی گئیں جس سے ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آیا اور اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ غربت کی چکی میں پسنے والے غریب جو دو وقت کی روٹی بمشکل پوری کرتے ہیں حکومت نے ان پر نیا مہنگائی بم گرادیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے اشیائے خورد و نوش اور ذرائع آمد و رفت سمیت ضروریات زندگی کی تمام چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں جس کا ڈائریکٹ اثر عوام پر پڑتا ہے۔ عوام پہلے ہی بدحال اور مہنگائی کی دلدل میں پھنس چکی ہے اور تبدیلی سرکار عوام کو مزید رسوا کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ نئی حکومت نے جب سے اختیارات سنبھالے ہیں عوام مخالف پالیسیاں ہی بنائی گئی ہیں اور غریب کو غریب تر کیا جارہا ہے۔ مہنگائی کے طوفان سے تنگ عوام حکومت سے سخت نالاں ہے۔

اہم خبریں

چینی دباوپرگلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے پر غور’منصوبہ چینی تحفظات کے بعد سامنے آیا : سرکاری عہدیدار
دس سال کیلئے ٹیکس فری علاقہ۔۔۔ خبر سنتے ہی پوری دنیا کی نظریں پاکستان کی طرف، زبردست خوشخبری
چترال سے لڑکیاں اغوا ہو کر پنجاب میں فروخت کرنےاہم کا انکشاف
لاہورسمیت مختلف شہروں میں آج پھر رم جم برسے گا
جناب رانا سعید یوسف چیف ایڈیٹر لاہورٹائمز
سی پیک منصوبے کی نمائش کا افتتاح ، چین دنیا بھرمیں پاکستان کی عزت کا محافظ ہے: وزیر اعظم نواز شریف