imageshad.jpg

This Page has 11886viewers.

Today Date is: 10-12-18Today is Monday

بہادر پولیس آفسر طاہر داوڑ کو پاکستان سے اغوا کر کے افغانستان لے جا کر شہید کر دیا گیا

  • جمعہ

  • 2018-11-16

بہادر پولیس آفسر طاہر داوڑ کو پاکستان سے اغوا کر کے افغانستان لے جا کر شہید کر دیا گیا پولیس کو گالیا ں دینے والو کبھی سوچا ہے ہماری حفاظت کرتے کرتے یہ اپنی جان بھی دے دیتے ہیں ان کے بچوں کی دلوں پر کیا گزر رہی ہوگی ملک پاکستان کی حفاظت کرتے کرتے پتا نہیں کتنے پولیس کے نوجوانوں جان کا نظرانہ پیش کریا ہے اللہ پاک طاہر داوڑ شہید کے درجات بلند فرمائے آمین اب دوسری طرف کا حوال ایس پی طاہر داوڑ کے اغوا کی خبر جب میڈیا نے نشر کی تو وزیرداخلہ نے بیان دیا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا اور 2 دن کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی نے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیا اور اس واقعے کا سرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا غلط خبر رپورٹ کر رہا ہے . ایس پی کی شہادت کے بعد بھی 2 دنوں تک حکومت اس سانحے کی تصدیق کرنے سے انکار کرتی رہی اور آج طورخم باڈر پر طاہر داوڑ کی میت لینے پہنچی تو افغانستان جیسی کمزور حکومت نے ڈھائی گھنٹے تک kpk حکومت کے ترجمان اور وزیر مملکت امور داخلہ کو انتظار کروا کر انہیں ان کی حیثیت دکھا کر پاکستان کو رسوا کیا اور یہ بتا دیا کہ افغانستان کے نزدیک پاکستان اور پاکستانیوں کی کتنی عزت ہے ہمارے دشمن تو ہماری صفوں میں موجود ہیں جو طاقت اور غرور کے نشے میں مست ہو کر پاکستان کی ذلت اور رسوائی کا سبب پیدا کرتے رہتے ہیں اور کرتے رہیں گے ان بدمست ہاتھیوں کی نظر میں ہم تو صرف چینوٹیاں ہیں جب چاہیں جس وقت چاہیں ہمیں اپنے پاؤں تلے کچل کے رکھ دیں لیکن وہ بدمست ہاتھی شاہد یہ نہیں جانتے کہ اگر چینوٹی ہاتھی کی سونڈمیں چلی جائے تو ہاتھی کی موت واقع ہو جاتی ہے بس اب انتظار ہے کہ یہ چینوٹیاں بدمست ہاتھیوں کی سونڈ میں داخل کب ہوتی ہیں

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے