imageshad.jpg

This Page has 11899viewers.

Today Date is: 10-12-18Today is Monday

آزادکشمیر کے سابق وزیر برقیات و اطلاعات ،اوورسیز ڈاکٹر محمود ریاض نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

  • بدھ

  • 2018-11-21

سعودی عرب (رپورٹ وقار الزما کیانی دمام سعودی عرب )22نومبر2018 ٓآزادکشمیر کے سابق وزیر برقیات و اطلاعات ،اوورسیز ڈاکٹر محمود ریاض نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پاک کشمیر میڈیا گروپ (ایسٹرن ) کے صدر وقارالزمان کیانی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کا معیار بلند کیاچیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کر دیا ۔ آزاد کشمیر میں بھی اب تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں اور عوام پی ٹی آئی کشمیر کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔قائد کشمیربیرسٹر سلطان چوہدری کی قیادت میں آزادکشمیر میں جلد حکومت بنائیں گے تحریک آزادی کشمیر کے لئے بھی بین الاقوامی سطح پر جدوجہد جاری رہے گی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور آزادکشمیر میں مثالی فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے قائد کشمیربیرسٹر سلطان چوہدری کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔حکومت پاکستان نے کشمیریوں کے لیے ایک کروڑ ملازمتوں کے کوٹے سے آزاد کشمیر کے نوجوانون کو بھی ملازمتیں دی جائیں گی اسی طرح پچاس لاکھ گھروں کے پہلے فیز میں مظفر آباد میں گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ اسی طرح آزاد کشمیر کے باقی اضلاع میں بھی گھر تعمیر کیے جائیں پی ٹی آئی کشمیر، آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اورعوام پی ٹی آئی کشمیر کے پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو رہے ہیں۔مزید کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی عوامی، جمہوری اور ریاستی تحریک کا مقابلہ نہیں کر سکتا اسلئے اس نے واہ ویلہ شروع کر رکھا ہے۔ یہاں تک کہ بندوقوں کی سنگینی اور پیلٹ گنز بھی کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نے میں ناکام ہو چکی ہیں۔بھارتی فوج نے اب مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے جس سے کئی لوگ شہیدہوچکے ہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رہنما، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیری عوام کے جذبات کی ترجمانی اور عکاسی کرتے ہوئے بڑے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کشمیریوں کا کیس اقوام عالم کے سامنے پیش کیا ہے اس پر شاہ محمود قریشی کو ہم کشمیری سلام پیش کرتے ہیں کہ انھوں نے دل کھول کر کشمیریوں کی حمایت کیا اس موقع پر ک کشمیر میڈیا گروپ (ایسٹرن ) کے صدر وقارالزمان کیانی نے سابق وزیر اطلاعات و اوورسیز ڈاکٹر محمد ریاض کو اوورسیز کشمیریوں کے حقوق کے لیے جدوجہدکو سہرا ہ اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اوورسیز کشمیروں کے حقوق و مسائل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے