finalishtihaartop.jpg

This Page has 84180viewers.

Today Date is: 20-07-19Today is Saturday

ڈیلی لاہورٹائمز لاہورکی سالگرہ روزنامہ بروقت خبر کے آفس میں منائی گئی مہمان خصوصی ارشد نسیم بٹ صاحب اور صدارت اقبال راہی نے کی

  • منگل

  • 2019-02-19

لاہور(رپورٹ۔نبیلہ اکبرسے) ڈیلی لاہورٹائمز لاہورکی سالگرہ روزنامہ بروقت خبر کے آفس واقع ایمپرس ٹاور شملہ پہاڑی لاہور میں دھوم دھام سے منائی گئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب ارشد نسیم بٹ صاحب صدر پاک آسڑیلیافرینڈشپ سوسائٹی نے کی جبکہ صدارت کے فرائض جناب اقبال راہی صاحب نےانجام دیے۔ ڈیلی لاہور ٹائمزپاکستان اور نئی امید رائٹرز فورم کی طرف سے ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔اس پروگرام میں شرکت کے لئے بلوچستان سےایک سماجی اور قبائلی راہنما جناب عبدالرحیم مندوخیل نے بھی شرکت کی جبکہ ہری پور سے غلام عباس صاحب نے شرکت کی۔ اس موقع پر لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ خاتون کبرا نذیر اور ان کے بیٹے کو دیا گیا۔ اس موقع پر جن شرکائ نے شرکت کی ان میں نامور شاعرہ اور مصنف صبا ممتاز بانو۔ پنجابی شاعر فیاض قرشی۔مشہور شاعرہ اور مصنف میڈم صائمہ الماس صاحبہ۔اومور سے مدیحہ بتول صاحبہ۔چیف رپورٹر روزنامہ پولیس پراگرس ارشدپاشا۔نئی امید کےصدر عثمان معاویہ۔سنگر خرم جعفری۔ سنگر بابر انجم۔ایگزیکٹوایڈیٹرپولیس پراگرس فیصل بخاری۔ فراست بخاری ۔قدیر گیلانی۔شاعرہ فریدہ خانم۔عاصم چوہدری۔ملک عدنان انچارج نمائندگان ڈیلی لاہور ٹائمز۔ڈاکٹر مدثر رشیدوارثی۔ملک ریاض ۔بزنس مین کامران۔حافظ محمود۔ زخرف منال ۔دنیا نیوز سے رانا عمران۔روزنامہ آفتاب سے حسیب اعجاز عاشر۔لیڈی کونسلر خالدہ۔اور دیگرنے شرکت کی۔ بابر انجم اور فیاض قریشی صاحب نے گانے سنا کرمحفل کوچار چاندلگا دیے۔سب سے آخر میں تمام حاضرین کو رفریشمنٹ پیش کی گئی۔اس تقریب کو کامیاب کرنے میں خصوصی طور پر ہم مشکور ہیں روزنامہ بروقت خبر۔ کےایگزیکٹو ایڈیٹر بابر بھٹی صاحبTV2روزنامہ نئی رائے اور ۔عمران اللہ اعوان اور ظہیرحمد بھٹی صاحب کا انھوں نے بھرپور تعاون کیا۔اس محفل کا انتظام سپیڈ نیوز نیٹ ورک کی گروپ ایڈیٹر نبیلہ اکبر نے کیا اور حاضرین سے داد وصول کی اور کم وقت میں اتنا اچھا پروگرام ترتیب دیا۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے