imageshad.jpg

This Page has 45455viewers.

Today Date is: 25-03-19Today is Monday

بھارت کی اس بزدلانہ حرکت پر پشتون قبائلی عوام پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ممتاز قبائلی راہنما عبدالرحیم مندوخیل

  • جمعرات

  • 2019-02-28

ممتاز قبائلی اور عوامی رہنماءچیف آف گستوئی عبدالرحیم مندوخیل نے کہا کہ پاکستانی قوم اور پشتون قبائلی عوام بھارت کی اس بزدلانہ حرکت پر حکومت اور افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے لاہور (ڈیلی لاہورٹائمز۔ رپورٹ نبیلہ اکبر ) ممتاز قبائلی اور عوامی رہنماءچیف آف گستوئی عبدالرحیم مندوخیل نے کہا ہے کہ انڈیا خطے کو جنگ کے آگ میں دھکیل رہا ہے جو دونوں ممالک کی تبائی و بربادی کا باعث بنے گی۔عالمی اداروںکو چاہے کہ وہ بھارت کو امن وایمان خراب کرنے اور پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کا نوٹس لیں۔ممتاز قبائلی اور عوامی رہنماءچیف آف گستوئی عبدالرحیم مندوخیل نے ڈی ایم ایچ نیوز سے اپنی خصوصی گفتگو میں کہا کہ گزشتہ شب انڈیا کی جانب سے پاکستانی حدود کی بزدلانہ خلاف ورزی قابل مذمت ہے اورپاکستان کی پوری قوم میں اس جارحانہ حرکت پر شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ بزدل بھارت دشمن پاک فوج کی بروقت جوابی کارروائی پر دُم دبا کر بزدلوں کی طرح بھاگ گیا۔ عبدالرحیم مندوخیل نے کہا کہ پاک فوج اور حکومت ملکر انڈیا کو کبھی نہ بھولنے والا سبق ضرور دینگے اور پاکستانی قوم اور خاص کر پشتون عوام اپنے بہادر پاک افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اگر بھول کر بھی بھارت نے جنگ کی غلطی کی تو مور تور جواب دینگے۔ پاکستانی قوم اور پشتون قبائلی عوام نے بھارت کی اس بزدلانہ حرکت پر حکومت اور افواج پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انڈیا کو دندان شکن جواب دے ہم اپنے وطن پاک میں امن وایمان کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اگر بھارت اپنی شر پسند عناصر اور دہشت گردی والی حرکت سے باز نہ آیا تو ہم جنگ بھی لڑیں ینگے اور انڈیا میں پاکستانی پرچم لہرایا کر پوری دنیاکو دیکھیں گے۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے