imageshad.jpg

This Page has 53013viewers.

Today Date is: 23-04-19Today is Tuesday

نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ سے 30 افراد جاں بحق

  • جمعہ

  • 2019-03-15

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک ) نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ سے 30 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی 2 مساجد النوراورلینوڈ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 27 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے جب کہ وہاں دورہ پرموجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔ مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی تاہم حملہ آور شخص کو نیوزی لینڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جس نے فوجی وردی پہن رکھی ہے۔ نیوزی لینڈ پولیس نے شہریوں کو متاثرہ مسجد سے دوررہنے کی ہدایت کردی ہے، کرائسٹ چرچ کی دیگر مساجد خالی کرالیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شہر کے گرجا گھر اور اسکول بھی بند کردیئے گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ نماز جمعہ کے 10 منٹ بعد شروع ہوئی جب کہ ایک شخص آٹو میٹک رائفل کے ساتھ مسجد میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے