imageshad.jpg

This Page has 52918viewers.

Today Date is: 23-04-19Today is Tuesday

جرمنی کے شہر برلن میں اسلامک ریلیف کی جانب سے ایک انٹرنیشنل فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ۔

  • پیر

  • 2019-04-01

رپورٹ مہوش خان برلن جرمنی ۔ جرمنی کے شہر برلن میں یہاں بسنے والے تمام امت مسلمہ کے لئے اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کی طرف سے ایک انٹرنیشنل فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے ملک کے زائقوں کو دوسرے ممالک کے افراد سے متعارف کرایا ۔ فوڈ فیسٹیول میں جن ممالک کے افراد نے اپنا اپنا اسٹال لگایا ان میں پاکستان، ترکی،فرانس،میکسیکو، انڈونیشیا، مراکش اور دیگر ممالک شامل تھے کھانوں کی مختلف ورائٹی کو شرکاء نے خوب انجوائے کیا اور دنیا کے مختلف ممالک کے کھانوں کے زائقوں سے لطف اندوز ہوئے۔جن میں بریانی،پکوڑے،دہی بھلے، کریپس،کورن ڈاگ،ہاٹ ڈاگ،مختلف انواع و اقسام کے کیک، سوئٹ ڈشز ،کافی چائے اور ڈرنکس شامل تھیں۔ اسلامک ریلیف کی طرف سے اس پروگرام کو ارینج کرنے کا مقصد اس سے حاصل ہونے والی رقم دنیا کے مختلف مسلم ممالک میں موجود ضرورت مندافراد کی مدد کرنا تھا،اس پروگرام کے علاوہ بھی یہ آرگنائزیشن سال میں کئ مختلف پروگرام اور پکنکس کا اہتمام کرتی ہے جس سے جمع شدہ رقم ایشیائی ممالک سے لیکر افریقہ تک کے ضرورت مند مسلم ممالک کی امداد کرنا ہوتا ہے۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے