finalishtihaartop.jpg

This Page has 64592viewers.

Today Date is: 24-05-19Today is Friday

نامور گائیک استاد ماسٹر فیروز دین کی برسی پر پنجاب ہال قذافی سٹیڈیم لاہور میں "جشن فیروزاں" کا انعقاد

  • جمعہ

  • 2019-05-03

لاہور(سٹاف رپورٹ )کل شام پنجاب آرٹ کلچر اینڈ لینگوئج انسٹیٹیوٹ لاہور نے گوالیار گھرانے کے نامور گائیک استاد ماسٹر فیروز دین کی برسی پر پنجاب ہال قذافی سٹیڈیم لاہور میں "جشن فیروزاں" کا انعقاد کیا جس میں پلیک کی ڈی جی محترمہ ڈاکٹر صغری صدف جناب اعتبار ساجد اور راقم حفیظ شہزاد ہاشمی مہمانان خصوصی تھے اس جشن میں مرحوم استاد ماسٹر فیروز دین کے ہونہار سپوت استاد طاہر اقبال اور انکے ادارے الفیروز میوزک انسٹیٹیوٹ کے سٹوڈنٹس کے معروف سنگرز نے پرفارم کیا جن میں نامور گلوکار انور رفیع بھی شامل تھے آخری دبنگ انٹری استاد طاہر اقبال کی تھی انہوں نے اپنی بھرپور پرفارمنس سے محفل پر سماں باندھ دیا راقم حفیظ شہزاد ہاشمی ڈاکٹر صغری صدف اور اعتبار ساجد کی غزلیں بھی پیش کی گئیں اور آخر میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کے حامل افراد میں ایوارڈز بھی تقیسم کئے تقریب کی تصویریں آپکی نذر

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے