finalishtihaartop.jpg

This Page has 98490viewers.

Today Date is: 26-08-19Today is Monday

پی ٹی آئی کی حکومت میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان انشا ء اللہ عنقریب معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا سابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ(آزاد جموں و کشمیر) کائنات حبیب

  • جمعہ

  • 2019-05-31

پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر سابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ کائنات حبیب نے اپنے پاک کشمیر میڈیا فورم ایسٹ کے صدر وقار الزمان کیانی کو اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان انشا ء اللہ عنقریب معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا جسطرح پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے قومی خزانہ خالی کیا اور پاکستان کو قرضے تلے دبا دیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جاندار اقتصادی پالیسیوں کے باعث پاکستان معاشی طور پر جلد ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنے گا۔باہر سے سرمایہ کاری بھی آرہی ہے اور اسکے ثمرات سامنے آنے میں کچھ وقت لگے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی نیت ٹھیک ہے اسلئے پاکستان جلد ترقی کی راہ پرچل پڑے گا۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے پورے رمضان میں مہاجرین کے حلقوں سمیت آزاد کشمیر کے حلقوں کے بھی دورے کیے اور افطاڑ ڈنر ز کے موقع پر عوام سے خطاب کے ساتھ ساتھ کارکنوں سے ملاقات کرکے اپنا نقطہء نظر بیان کیا۔یپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں، ن لیگی دور پاکستان کی تاریخ کا بدترین دور تھا ن لیگی دور میں تو حالت یہ تھی کہ خود نوازشریف کی اولاد بھی پاکستان میں انویسٹ کرنے کو تیار نہ تھی، دوسروں کی تو بات ہی چھوڑیں۔ جب معیشت کو مکمل طور پر غیرملکی قرضوں کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے کہ آپ قرضے لے کر اپنے گھر میں جنریٹر سے بجلی حاصل کرنا شروع کردیں، قیمتی الیکٹرانکس اور فرنیچر خرید لیں لیکن آپ کے گھر میں کمانے والا ایک بھی نہ ہو ۔ ۔ جب قرضے کی قسط ادا کرنے کی باری آئے تو آپ مزید قرضہ لے لیں ۔ ۔ ۔ اس طریقے سے تو گھر نہیں چلایا جاسکتا، ملک چلانا تو دور کی بات ہے ۔ ۔ اور یہی کچھ ن لیگی دور میں ہوا۔ اللہ کی مہربانی سے عمران خان کی حکومت ایک ایک کرکے تمام مسائل پر قابو پاتی جارہی ہے ۔ ۔ ۔بیرونی دنیا میں ہمارا امیج بہتر ہورہا ہے، اور اگر ہم نے کرپٹ مافیا کو انجام تک پہنچا دیا تو غیرملکی سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد پاکستان میں انویسٹ کرنے پر تیار ہوجائے گی ۔ ۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان انشا اللہ اگلے پانچ سال میں اتنا کچھ حاصل کرلے گا جو ہم نے پچھلے ستر سال میں بھی حاصل نہیں کیا ۔ ۔ ۔ عمران خان کو اللہ زندگی دے، اب وہ اگلے بیس، پچیس سال تک وزارت عظمی سے اترنے والا نہیٰں ۔ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی کی رہنما کائنات حبیب نے کہا ہے کہ کہ وہ دن دور نہیں جب آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی اور سب چور لٹیرے پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی جیلوں میں ہوں گے - دمام، میرپور( جموں و کشمیر نیوز )

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے