finalishtihaartop.jpg

This Page has 98399viewers.

Today Date is: 26-08-19Today is Monday

حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سےرئیل اسٹیٹ سے وابستہ لاکھوں افراد پریشان ہیں۔چوہدری شہباز آرائیں

  • پیر

  • 2019-07-29

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) لاہور رئیل اسٹیٹ ایجنٹ سروسز ایسوسی ایشن کے نائب صدر چوہدری شہباز آرائیں نے کہا ہے ایسا کیچھ عرصہ اور چلتا رہاتو سرمایہ کاری۔صنعت کاری اورتمام کاروبار ختم ہو جائیں گے۔ لوگ دن بدن بے روزگار ہو رہے ہیں۔لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔لوگوں کے بچے سکول جانے سے قاصر ہیں۔ وجہ بے روزگاری ناقص پالیسی کاروبار کی راہ میں دن بدن مشکلات میں اضافہ کرنا روزایک نیا شب خون مارنے کی روائیت ہی چل نکلی ہے۔ ہمارا حکومت وقت جناب وزیر اعظم عمران خان صاحب سے مودبانہ گذارش ہے عرض سے درخواست ہے التجا ہے ڈیلرز کاروباری کمیونٹی کے ساتھ مل بیٹھ کر کاروباری سرگرمیوں کو پروان چڑھانے والی پالیسیوں پرجلد از جلد عمل کیا جائے جس کی اشد سے اشد ضرورت ہے جسکا ابھی تک فقدان ہی نظر آ رہا ہے ایسا لگتا ہے سرکا ر کو کیچھ نظر ہی نہیں آ رہا ہے یا کیچھ دیکھنا ہی نہیں چاہتے لاہور کے کل 9ٹاون ہیں جنہوں نے پچھلے 8/9ما ہ سے شہریوں کومسلسل ذلیل اور تنگ کر نے کی ٹھان رکھی ہے وجہ کبھی ان کی اپنی اور کبھی ریٹ لسٹ بے جا ظلمانہ ٹیکس نہیں آتے آئے دن افسران کی ٹرانسفر ہونے سے عوام رل گئی ہے۔ کیا عوام کی تکلیف پریشانی کا کسی کو خیا ل ہے؟ عوام ریلیف (حق) دینے کا نعرہ لگانے والی تبدیلی سرکار کا ریلیف صرف نعروں کی حد تک تھا؟ عوام کو ریلیف کیسے؟ اور کب ملے گا؟

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے