finalishtihaartop.jpg

This Page has 98433viewers.

Today Date is: 26-08-19Today is Monday

جاتی عمرہ میں مسلم لیگ ن کے غنڈوں کا صحافیوں پر تشدد کپڑے پھاڑ دئیے کیمرے توڑ دئیے موبائل فون بھی چھین لیا

  • جمعہ

  • 2019-08-02

لاہور( بیورچیف ملک عبدالصمد سے ) تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے غنڈوں نے جاتی عمرہ میں کوریج میں رکاوٹ ڈالنے سے منع کرنے پر اپنے غنڈوں کے ساتھ حملہ آور ہوگیا اور سینئر صحافی خواجہ نصیر ، عثمان بھٹی ، دانیال راٹھور سمیت دیگر صحافیوں پر شدید تشدد کیا کیمرے توڑ دئیے کپڑے پھاڑ دئیے مبائل فون بھی چھین لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے صحافتی اتحاد جس میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ,سنیئر جرنلسٹ رانا محمد عظیم ,شہزاد حسین بٹ, صدر پنجاب پریس گیلری میاں اسلم ,صدر اینکا ,اقبال ملک صدر فوٹو گرافر ایسوسی ایشن,اقبال چودھری,صدر ایمرا محمدآصف بٹ ,سیکرٹری ایمرا سلیم شیخ صدر وائے آر اے ترجمان وائے آر اے ناصر بٹ صدر نشتر پریس کلب آف پنجاب عثمان بھٹہ سنیئر جرنلسٹ ڈاکٹر جاوید حاکم, رانا سعید یوسف اکرم فوجی,شاہدزیدی,رانا منیر,میاں عبدالغفار ملک عبدالصمد سمیت دیگر تمام صحافی برادری نے جاتی عمرہ میں مسلم لیگ ن کے غنڈوں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی بھر پور مذمت کی ہے اورمسلم لیگ ن کے غنڈوں کو مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کر کے قانونی کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے