finalishtihaartop.jpg

This Page has 125644viewers.

Today Date is: 19-11-19Today is Tuesday

عینک والا جن ڈرامہ کے نامور فنکار حسیب پاشا کے ساتھ جوبلی انشورنس نے ہاتھ کر دیا

  • پیر

  • 2019-03-15

لاہور(نیوز ڈیسک )عینک والا جن کے نامور فنکار حسیب پاشا کے ساتھ جوبلی لائف انشورنس نے ہاتھ کر دیا تفصیلات کے مطابق اداکار حسیب پاشا نے ایچ بی ایل شادمان برانچ لاھور میں اکاؤنٹ کھلوایا ہوا تھا،ان کا کہنا تھا کہ ایک دن مجھے بینک سے کال آئی کہ آپ کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپیہ پڑا ہوتا ہے اور آپ سالانہ ایک لاکھ روپے کی انشورنس ادا کریں تو پانچ سال بعد سات لاکھ روپے واپس ملیں گے تو میں نے رضا مندی ظاہر کر دی،حسیب پاشا کا کہنا تھا کہ پانچ سال بعد جب انشورنس کی رقم منافع سمیت مطالبہ کیا تو کمپنی نے کہا کہ آپ کی انشورنس کا عرصہ پانچ سال نہیں دس سال ہے بعد ازاں بحث مباحثے کے بعد کمپنی چھ لاکھ ادا کرنے پر آمادہ ہو گئی،اس کے بعد کمپنی حیل و حجت سے کام لینے لگی اور مختلف کاغذات پر دستخط کروانے میں کافی وقت لگا دیا اور بالآخر چھ لاکھ کی بجائے چار لاکھ ستر ہزار ادا کیے اور باقی کٹوتی کر لی۔ حسیب پاشا نے کہا کہ قوم کے نامور فنکار کے ساتھ یہ سلوک کرنے والی کمپنی عام آدمی کے ساتھ کیا سلوک کرتی ھو گی انہوں عوام کو خبردار کیا کہ وہ بھی اس قسم کے فراڈ سے بچیں اور حکام بالا سے اپیل کی کہ میری حلال کی کمائی کے باقی پیسے واپس دلائے جائیں۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے