|ایس ایچ او عمران عباس کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا۔مسلم لیگی رہنما محمدعلی بٹ |سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کی ہمشیرہ بیرسٹرسعدیہ خاقان عباسی بلامقابلہ سینیٹر منتخب |اداکار رندھیر کپور اور رشی کپور کے چھوٹے بھائی راجیو کپور کا دل کا دورہ پڑنے سے58 سال کی عمر میں انتقال |تانیہ ایڈریس اور ڈاکٹر ظفر مرزا کاوزیر اعظم معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی یا کیچھ اور؟ |پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ |پاکستانی کامیڈین فرخ شاہ (عمران خان کے ہمشکل) بدھ کے روز انتقال کر گئے ہیں

تازہ ترین اہم خبریں

bannerdlt2020.jpg

This Page has 1063217viewers.

Today Date is: 01-04-23Today is Saturday

پاکستان پوسٹ کے ذریعے کتنے لاکھ بے روز گاروں کو نوکریاں دی جائیں گی؟ بڑا اہم اعلان عوام میں خوشی کی لہر

  • اتوار

  • 2020-01-26

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان پوسٹ نے ملک میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے جامع پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت آئندہ 3 برسوں میں 2 لاکھ لوگ برسر روزگار ہوں گے۔ملک کے نوجوانوں کے لئے فراہمی روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پاکستان پوسٹ نے منصوبہ تیار کیا ہے ۔ اس منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا باضابطہ آغاز فروری میں کیا جائے گا۔ پروگرام سے 3 سال میں 2 لاکھ لوگوں کو براہ راست روزگار ملے گا۔منصوبے کے تحت ملک بھر میں ایک لاکھ 25 ہزار فرنچائز پوسٹ آفسسز بنائے جائیں گے۔ ہر فرنچائز پوسٹ آفسسز میں پوسٹل کے تمام سہولیات دستیاب ہوں گی، ان فرنچائز پوسٹ آفسسز میں بلوں کی ادائیگی، پارسل کی ترسیل، ڈومیسٹک اور فارن ریمیٹنسز، پوسٹل اسٹیشنری، ای کامرس اور موبائل ٹاپ اپ کے ساتھ یوٹیلٹی اسٹورز اور سی ایس ڈی کی سہولت بھی ہوگی۔پروگرام کے لیے ماحول دوست الیکٹرانک اسکوٹیز اور رکشے بھی فراہم کئے جائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی کے تحت لوگوں کو ہوم ڈیلیوری کی سروس مہیا کی جائے گی۔ لوگوں کو گھر بیٹھے ضرورت کی اشیا مہیا کرنا ممکن ہو پائے گا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کاروبار کی فضاء انتہائی سازگار ہے اور کاروبار دوست حکومت کی پالیسیوں سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ بات انہوں نے وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران کی سربراہی میں ینگ انٹرپینورز(نوجوان بزنس مینوں)سے ملاقات کے دوران کہی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری حکومت نے کاروبار کرنے کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں اور صنعت کاری اور سرمایہ کاری سے متعلقہ فائل کو جلد نمٹایا جاتا ہے جبکہ اسے کسی جگہ بلاوجہ نہیں روکا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی سیکٹر کے فروغ کیلئے 10 خصوصی اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں جن میں سے چھ کی منظوری بھی ہوچکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کے قریب قائداعظم اپیرل پارک کا افتتاح مارچ میں ہوگا جبکہ صوبے میں چار ٹیکنیکل جامعات بنائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں صنعت کاروں کو انڈسٹری لگانے پر خصوصی مراعات دی جائیں گی اور نئے صنعتی زونز کے علاوہ پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی وسعت دی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو ہرممکن سہولتیں دیں گے جبکہ نئی انڈسٹریل پالیسی پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چند سال میں صوبے بھر میں 15 لاکھ سے زائد ہنر مند افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ سیالکوٹ موٹر وے کو گوجرانوالہ کے ساتھ منسلک کرنے کا جائزہ لیں گے جبکہ فیروزپور روڈ پر لگی صنعتوں کو ریگولر کرنے کے حوالے سے قواعد و ضوابط کے مطابق اقدامات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروباری سرگرمیاں تیز کرنے کے عمل میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی، ہم صنعت کار دوست ماحول کو پروان چڑھائیں گے۔ عثمان بزدار کے مطابق نیا پاکستان ترقی کی طرف جا رہا ہے اور سرمایہ کاروں کے لیے مواقع پیدا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دن رات عوام کو سہولتیں دینے کیلئے کام کررہے ہیں، نوجوان تاجر آگے بڑھیں اور پنجاب میں مزید سرمایہ کاری کریں۔ اس موقع پر نوجوان بزمین نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے مختصر عرصے میں زبردست کام کیا ہے اور سرمایہ کاری کے فروغ میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اہم خبریں

چینی دباوپرگلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے پر غور’منصوبہ چینی تحفظات کے بعد سامنے آیا : سرکاری عہدیدار
دس سال کیلئے ٹیکس فری علاقہ۔۔۔ خبر سنتے ہی پوری دنیا کی نظریں پاکستان کی طرف، زبردست خوشخبری
چترال سے لڑکیاں اغوا ہو کر پنجاب میں فروخت کرنےاہم کا انکشاف
لاہورسمیت مختلف شہروں میں آج پھر رم جم برسے گا
جناب رانا سعید یوسف چیف ایڈیٹر لاہورٹائمز
سی پیک منصوبے کی نمائش کا افتتاح ، چین دنیا بھرمیں پاکستان کی عزت کا محافظ ہے: وزیر اعظم نواز شریف

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے