ای سی پی کے قیام سے صحافتی حقوق کے لئے جادو جہد تیز ہو گی۔ چئیر مین فیصل مجیب شامی
جمعہ
2020-02-21
لاہور(نیوزڈیسک)ای سی پی۔ ایڈیٹر کونسل آف پاکستان صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کریگی ان خیالات کا اظہار چئیر مین ای سی پی ایڈیٹر کونسل آف پاکستان فیصل مجیب شامی نے اپنے بیان کیا ای سی پی ایڈیٹر کونسل پاکستان کے چئیر مین فیصل مجیب شامی کا مزید کہنا تھا کہ نام نہاد صحافتی حقوق کی لڑائی لڑنے والی تنظیمیں محض اپنے اپنے مفادات کی لڑائی لڑ رہی ہیں لیکن اللہ کے کرم سے پہلے بھی یلغار یونین آف جرنلسٹ کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور اب ای سی پی کے قیام سے صحافتی حقوق کے لئے جادو جہد تیز ہو گی چئیر مین ای سی پی کا مزید کہنا تھا کہ انکے دروازے دن رات صحافی بھائیوں کے لئے کھلے ہیں اور یقینا مفاداتی سیاست کو بالائی طاق رکھتے ہوئے صحافی برادری کے حل کی کوشش کرینگے