bannerdlt2020.jpg

This Page has 208261viewers.

Today Date is: 15-07-20Today is Wednesday

معروف پشتون گلوکارہ مہ جبین قزلباش انتقال کرگئیں

  • جمعہ

  • 2020-02-28

پشاور (نیوز ڈیسک) معروف پشتون گلوکارہ مہ جبین قزلباش انتقال کرگئیں، دو روز قبل دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پشتو زبان میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی معروف گلوکارہ مہ جبین قزلباش دو ماہ تک ایل آر ایچ میں زیرعلاج تھیں۔بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل انھیں دل کا رورہ پڑنے کے بعد ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جاں بر نہ ہو سکیں اور اپنی جان کی بازی ہار گئیں۔بتایا گیا ہےکہ انکی میت کو گھر روانہ کردیا گیا ہے، انکے اہل خانہ شدید رنج و غم میں مبتلہ ہے اور انکے چاہنے والوں اور رشتے داروں کی جانب سے انکی مغفرت کے لیے دعائیں مانگی جارہی ہے۔ واضع رہے کہ مہ جبین قزلباش نے ساری عمر پشتو زبان کی خدمت کی اور اسی زبان میں اپنے گانے گائے۔ انکی موت سے پشتو زبان کی ترقی میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جسکو شاید کبھی پورا نہ کیا جا سکے۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے