bannerdlt2020.jpg

This Page has 208274viewers.

Today Date is: 15-07-20Today is Wednesday

پنجاب حکومت نے تمام سرکاری دفاترمیں عوام کا داخلہ بند ،

  • جمعہ

  • 2020-03-20

لاہور( نیوز ڈیسک)پنجاب بھر کے تمام پبلک پارکس بھی بند رہیں گے، مری سمیت پورے پنجاب کے سیاحتی مقامات کو بھی سیاحوں کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پنجاب حکومت ہنگامی اقدامات کر رہی ہے جس کے تحت عوام کا تمام قسم کے سرکاری دفاتر میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری دفاتر، پبلک پارکس اور صوبے کے تمام سیاحتی مقامات عوام کے لیے بند رہیں گے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں میڈیکل اسٹوراور کریانے کی دکانیں اپنے معمول کے مطابق ہی کھلی رہیں گی تاہم دکانیں، شاپنگ مالز، ہوٹل، اور ریسٹورنٹس رات دس بجے تک بند ہوا کریں گے۔ دوسری جانب سوات بھر میں تمام ہوٹلزاور سیاحتی مقامات بند کردیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات حسب الحکم نے اپنے پیغام مین کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر سوات بھر میں تمام ہوٹلز اور سیاحتی مقامات عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں، اس لیے سیاح حضرات سوات آنے کی زحمت نہ کریں۔ پابندی کی وجہ سے کالام، بحرین، مدین،مالم جبہ وغیرہ سمیت تمام سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔اس سے قبل حکومت پنجاب نے مری کو سیاحوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مری کو سیاحوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ مقامی لوگوں بھی نقل ووحرکت محدود کر لیں ۔غیر ضروری سرکاری ملازمین کو گھر رہنے کی ہدایا ت جاری کر دی گئیں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے صرف ضروری سٹاف ہی دفاتر میں آئے ۔مری میں موجود سیاحوں کو واپس اپنے علاقوں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے بعد شہری مری کا رخ کر رہے تھے ۔ جس کے بعد حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے مری کو سیاحت کیلئے بند کر دیا ہے۔ سرکاری ملازمین کو بھی ریلیف دیا ہے ۔واضح رہے ا س سے قبل سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جمعرات کے روز سے صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متاثرہ افراد کے گھروں کے پتے لے کر انکے گھرو ں میں راشن پہنچانے کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے کے الیکٹرک کو مزید کہا ہے کہ وہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا یقینی بنائے ۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے