bannerdlt2020.jpg

This Page has 250824viewers.

Today Date is: 22-10-20Today is Thursday

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

  • بدھ

  • 2020-07-29

لاہور(نیوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق عید اسپیشل ٹرینیں چلانے سے متعلق شیڈول کی حتمی منظوری وزیر ریلوے شیخ رشید دیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ عید اسپیشل ٹرینوں میں بھی ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد اور 60 فیصد سیٹوں پر بکنگ ہو گی، پہلی عید اسپیشل ٹرین 28 جولائی کو دن 11 بج کر 45 منٹ پر کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین 29 جولائی دن 11 بجکر 45 منٹ پر کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ گی جبکہ تیسری عیدا سپیشل ٹرین 30 جولائی شام 6 بجے کے بعد کراچی سے لاہور کےلیے روانہ ہو گی۔ ذرائع کے مطابق چوتھی عید اسپیشل ٹرین 30 جولائی کو شام 4 بجے راولپنڈی سے ملتان کےلیے روانہ ہو گی

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے