bannerdlt2020.jpg

This Page has 507590viewers.

Today Date is: 20-06-21Today is Sunday

ایس ایچ او عمران عباس کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا۔مسلم لیگی رہنما محمدعلی بٹ

  • منگل

  • 2021-03-09

راولپنڈی(محمد علی بٹ ست)ن لیگی رہنما محمد علی بٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ایس ایچ او عمران عباس کی شہادت خطہ پوٹھوہار کے لیے بہت بڑا نقصان ہے ان کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا جس طرح انہوں نے مختلف تھانوں میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا اس کی مثال نہیں ملتی بے شک وہ باقی تمام اہلکاروں سے الگ مقام رکھتے تھے ان کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا ان پر چھپ کر وار کرنے والے بزدلانہ حملہ آوروں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے امید کرتے ہیں کہ حکومت وقت جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائے گی اور ان کو قرار واقعی سخت سے سخت سزا دے گی وطن میں امن کی خاطر ان کی اس قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے