imageshad.jpg

This Page has 13773viewers.

Today Date is: 17-12-18Today is Monday

پاکستان ۔۔۔اور نیا پاکستان : تحریر فرحان اسلم

  • ہفتہ

  • 2018-05-19

پاکستان کے کی تاریخ سے کون واقف نہیں کس طرح کتنی قربانیوں کے بعد بنا جس میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح بانی پاکستان قرار پائے۔اقبال کہ خواب کو تعبیر ملی تمام قراداد ۔تمام مومنٹ کسی بھی نظریہ سے نظر نظرانداز نہیں کی جاسکتی پاکستان میں مسیحی لیڈر ایس پی سنگا جیسی شخصیات نے بھی اپنا کردار ادا کی اور چودہ نکات بھی بنیادی وجوہات کہ بعد ہی تحریر عمل لائیں گے اور اس میں ریاست سے لیے کر ہر شہری کہ حقوق و اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے اہمیت دی گئی اسی روح سے آئین سازی بھی کی گئی آئین سازی میں کسی بھی تفریق کسی کو بھی حقوق سے محروم نا رکھا گیا سیاست ۔خلوص نیت شامل تھی مثبت طرز کی ۔جان دینے سے بھی پیچھے نہ ہٹے کوئی منفی ردِعمل نا ہونے کے باعث ارادے مضبوط رہے مگر اگر غور و فکر کیا جائے تو پاکستان کو اسلامی جمعوریہ پاکستان کی روح سے بنایا گیا مگر کوئی دھوکا یہ دل شکنی کی کوئی بات دیکھنے کو ناملی آزادی کی کے مقاصد ہونے کہ باوجود ایک گروہ یا پارٹی نے اپنے ووٹ کے حق کو پاکستان کے خلاف میں دیا جس اس وقت یا اب اپنا کہا جاتا ہے مگر ان کی وہ سوچ نجانے کن وجوہات ہے کی بنا پر تھی کے اسلامی جموریہ کی خلافت کرتے ہوئے ہندوستانیوں میں شامل ہونا انہوں نے پسند کیا صوبہ پنجاب تو کرسچن رہنماوں کے ووٹ سے پاکستان کا حصہ بنا اور کچھ لوگ آج بھی صوبہ پنجاب پر قبضہ کرنے کی سوچ رکھتے ہیں ابھی بڑے نعرے منشور ترتیب دیتے ہیں مگر تاریخ جیسی سوچ نہیں رکھتے تاریخ کو بھولا کر نیا پاکستان بنانے کی بات کرتے ہیں تبدیلی کا بول بالا ہے مگر کیا قائد کا پاکستان برا تھا یا ہے ؟ کیا ان لوگوں کی جدوجہد کیا کوئی رنگ نا لائی ؟ کیا ان قربانیوں کا یہ ہی صلہ بنتا ہے جو آج ہم دے رہیں ہیں پاکستانی ماحول کو ریفرش تو کر سکتے ہو ۔نیا پاکستان کہہ دینے سے نیا کرنے سے احسان فراموشی میں ہم کیو اپنا نام درج کریں ہمیں قائد کا پاکستان ہی رہنے دینا چاہئیے اس کو بہتر حساب سے چلایا جائے کیا پھر نوٹ پر کسی اور کی تصویر بھی لگانے کا کوئی منصوبہ تو نہیں کیا ؟ میں کبھی کبھی حیران ہوتا ہوں کہ پاکستان ایک ملک ہے نیا یا پرانہ کیا کرنا کسی سے کیا ابھی بھی آزاد کرانے کی ضرورت ہے تو وہ ہماری سوچ انداز ہے میڈیا اپنے مقصد کے لیے آزاد کرلیتے ہیں اور اپنی جان بچانے کیلئے قید کر لیتے ہیں ۔اداروں پر کنٹرول اپنا ہے کرسیوں پر ہمارے لوگ ہی ہیں جو پاکستان کے نام کو ساخت کو اپنی مرضی سے چلاتے ہیں ہر پارٹی نیا پرانہ پاکستان بنانے کا رونا روتی ہے تو جو پاکستان کے نام کو اپنی مرضی سے چلا رہیں ہیں ان کو ہی کیو نا ہم بدل کر پاکستان کی آن شان قائم رکھے صوبوں کی لڑائی ہوئی تو صوبوں کہ نام بدلنا شروع ہوگیا ایک اور اپنوں نے اپنوں سے جنگ شروع کر دی فرقوں ۔سے ہٹ کر ملکی سالمیت کے لیے کام کریں نا کہ اپنی جڑے بچائیں بلکہ سب کی بنیادیں مضبوط کریں دشمن ہمارے ملک کا تب تک کچھ سوچ بھی نہیں سکتا جب تک ہم میں سے کوئی ان کہ ساتھ ملا نا ہو اپنے اندر چیک کریں کہ کون پاکستان کا غدار ہے پھر کسی پر الزام لگائیں نیا پرانہ کا رونا بند کرکے اپنے انداز رویوں میں پیار محبت بھائی چارہ اخوت ۔اور سب سے پہلے حقوق البعاد کی عمل پیروی کریں ۔سیاست ہو یا محبت مثبت ہو ۔پاکستان کو پاکستان بنائے نا کہ جنگ کا میدان ۔میرا پاکستان قائد کا پاکستان زندہ آباد پائندہ آباد ۔۔۔۔فرحان اسلم ۔۔۔۔۔۔۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے