imageshad.jpg

This Page has 35415viewers.

Today Date is: 21-02-19Today is Thursday

ایک 'مسیحا' جو علم کی شمع روشن کر رہا ہے پیام امداد/ امدادااللہ طیب

  • جمعرات

  • 2019-01-17

نورکوٹ: ایک 'مسیحا' جو علم کی شمع روشن کر رہا ہے۔ پیام امداد/ امدادااللہ طیب جنرل سیکرٹری اسلامک رائٹرز موومنٹ پنجاب تعلیم ہمارے لیے کتنی ضروری ہے اس سے سبھی واقف ہیں لیکن خانہ بدوشوں کا ایک بڑا طبقہ اب بھی ناخواندہ ہے خاص طور پر جھگی جھونپڑی میں رہنے والے بچوں کی تعلیم پر نہ ان کے ماں باپ توجہ دیتے ہیں اور نہ ہی حکومت کو اس کی فکر ہے افراد اور اقوام کی زندگی میں تعلیم و تربیت کو وہ بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہے کہ افراد کی پوری زندگی کی عمارت اس بنیاد پر تعمیر ہوجاتی ہے۔ اور اقوام اپنے تعلیمی فلسفہ کے ذریعہ ہی اپنے نصب العین، تہذیب و تمدن اور اخلاقی و معاشرت کا اظہار کرتی ہیں، لیکن افسوس کہ خانہ بدوش طبقے کے لوگ اب بھی اس سے غفلت برت رہے ہیں۔ ایسے میں اس طرح کے مکاتب اور مولانا قاری محمد شاہد صاحب،مولانا محمد طارق صاحب اورمولانا محمد غلام عباس صاحب معاون مکتب تعلیم القرآن الکریم ناروال کی کاوشوں کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ اس جھگی مکتب کے استاد مولانا قاری محمد شاہد صاحب نے بتایا کے اس جھگی مکتب میں،میں اورایک اور استاد مولانا محمد طارق صاحب پڑھاتے ہیں۔اور اس کے جملہ اخراجات ہم خود برداشت کرتے ہیں 15 جنوری بروز منگل کو اس جھگی مکتب میں خماسی امتحان کی تقریب تقسیم انعامات تھی۔جس میں مہمان خصوصی مولانا مفتی اجمل الرحمان صاحب تھے۔جھگی مکتب میں پڑھنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے گئے۔اور ساتھ ہی طلباء کے والدین نے اس بات کا وعدہ کیا کے انشاء اللہ جلد از جلد بچوں کی تعلیم و تربیت اور تعلیم بالغان کے لئے ایک علیحدہ جھگی کا انتظام کیا جائے گا۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے