bannerdlt2020.jpg

This Page has 1063225viewers.

Today Date is: 01-04-23Today is Saturday

سردیوں میں ان اجزائ کی چائے پی لیں اور ٹھنڈلگی غائب

  • جمعہ

  • 2018-03-09

سردیوں کے موسم میں ٹھنڈ لگناایک عام سی بات ہے لیکن ساتھ ہی جسم سے دردوں کا نکلنا بھی معمول بن جاتا ہے۔ہم اپنے آپ کو گرم کپڑوں سے ڈھانپ کررکھتے ہیں لیکن پھر بھی ٹھنڈ لگ جاتی ہے اور بیمار ہوجانا معمول بن جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی چائے بتائیں گے جس سے جسم کی تمام تکالیف اور دردیں بھاگ جائیں گی۔ اجزاء دو چھوٹے چمچ خشک سیاہ چائے کے پتے ایک چوتھائی چھوٹا چمچ دارچینی آدھ کپ دودھ دو پیسی ہوئی الائچی ایک انچ ادرک دو کپ گرم پانی بنانے کا طریقہ پانی میں الائچی ،ادرک اور دارچینی ڈال کر دس منٹ تک ابالیں اور اس کے بعد چائے کے پتے ڈال کر دو منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔اب چولہا بند کرکے ہلائیں اور اس میں دودھ ڈالنے کے بعد اسے چھان لیں۔میٹھا کرنے کے لئے شہد ڈالیں اور نوش فرمائیں۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے