bannerdlt2020.jpg

This Page has 238668viewers.

Today Date is: 01-10-20Today is Thursday

امریکی افواج میں 2050 تک سائبورگ سپاہی(آدھا انسان اور آدھا ربورٹ) شامل ہو کر جنگ لڑنے کےلیے تیار ہوں گے

  • پیر

  • 2019-12-16

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی فوج نے آدھے انسان آدھے روبوٹ سپاہی بنانے کی تیاری کرلی امریکی محکمہ دفاع ڈی او ڈی کی ایک خفیہ رپورٹ حال ہی میں منظرِ عام پر آئی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ امریکی فوج سائبورگ سپاہی بنانے کے منصوبے پر کام کررہی ہے اور اگر یہ منصوبہ اپنی طے شدہ تاریخوں کے حساب سے آگے بڑھتا رہا تو پھر امریکی افواج میں 2050 تک سائبورگ سپاہی شامل ہو کر جنگ لڑنے کےلیے تیار ہوں گے واضح رہے کہ سائبورگ کو ایک ایسا انسان سمجھا جاسکتا ہے جو آدھا انسان اور آدھی مشین ہو اس تصور کو سائنس فکشن فلموں میں بہت بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے تاہم عسکری جریدے آرمی ٹائمز کے مطابق امریکی فوج کے تحت سائبورگ سپاہی بنانے کا منصوبہ خاصا مفصل ہے کیونکہ اس میں بطورِ خاص اُن تکنیکی پہلوؤں اور ٹیکنالوجیز کی وضاحت کی گئی ہے جن کی بدولت مشینوں کو انسانی وجود کا حصہ اس انداز سے بنایا جاسکے گا کہ انسانی صلاحیتوں میں اضافہ ہو جبکہ وہ جسمانی طور پر کسی روبوٹ کی طرح مضبوط بھی ہو اس منصوبے میں انسانوں کو اپ گریڈ کرنے کےلیے امریکی فوج میں آئندہ 30 سال کے دوران جن چار نکات پر خصوصی توجہ دی جائے گی ان میں مشینی ذرائع استعمال کرتے ہوئے سپاہیوں کو غیرمعمولی طور پر مضبوط بنانے کے علاوہ ان کی بصارت اور سماعت تیز کرنا بھی شامل ہیں اس مقصد کےلیے انہیں جدید ترین آلات سے لیس کرنے کے علاوہ اندرونی طور پر ایسے آلات کی تنصیب بھی کی جائے گی البتہ اس منصوبے کا چوتھا پہلو زیادہ توجہ طلب ہے۔ اگرچہ رپورٹ میں یہ نکتہ خاصے پیچیدہ انداز میں بیان کیا گیا ہے لیکن عام فہم زبان میں اس کا مطلب یہ ہے کہ سائبورگ فوجیوں کے دماغ اور اعصابی نظام کو براہِ راست ایک طاقتور کمپیوٹر سے منسلک کردیا جائے گا۔ اس چیز کو مین مشین انٹرفیس کہا جاتا ہے اور اس شعبے میں حاصل ہونے والی کامیابیاں ابھی ابتدائی مراحل پر ہیں رپورٹ کے اختتامی حصے میں سائبورگ سپاہیوں سے پیدا ہونے والے عسکری عدم توازن اور عام فوجیوں میں احساسِ کمتری بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے اس خدشے کی روشنی میں سائبورگ سپاہیوں کو قانونی تحفظ دینے اور ان کےلیے اخلاقی سماجی فریم ورک مرتب کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔بتاتے چلیں کہ انسان اور مشین کا ملاپ ٹیکنالوجی کا ایک ایسا دیرینہ خواب ہے جس کی تعبیر میں کئی رکاوٹیں حائل ہیں۔ لیکن امریکی فوج کی مذکورہ دستاویز کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شاید امریکی ادارے اس تعبیر کو ہر قیمت پر حاصل کرنا چاہتے ہیں

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے