bannerdlt2020.jpg

This Page has 1063229viewers.

Today Date is: 01-04-23Today is Saturday

ٹویوٹا کا فضائی ٹیکسی بنانے بنانے کا اعلان

  • جمعہ

  • 2020-01-17

جاپانی کمپنی ٹویوٹا موٹر نے پرواز کرنے والی ٹیکسیاں تیار کرنے والی نئی امریکی کمپنی جوبی ایوی ایشن کے ساتھ اشتراک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹویوٹا موٹر کا کہنا ہے کہ وہ کیلیفورینا کی جوبی ایوی ایشن کو ایسے طیاروں کا بیڑہ بنانے میں مدد دے گی، جو سواریوں کو مختلف شہروں میں لانے اور لے جانے کا کام کر سکتے ہوں۔ ٹویوٹا موٹر کمپنی اس منصوبے میں 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے اس کی سب سے بڑی سرمایہ کار بن گئی ہے۔ جوبی ایوی ایشن کی مکمل طور پر برقی قوت سے چلنے والی فضائی ٹیکسی کا ڈیزائن ایسا ہے کہ اس سے کسی بھی مقام سے پرواز کرنا یا اترنا ممکن ہے۔ ٹویوٹا برقی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی اپنی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ مصنوعات سازی، معیار اور اخراجات کو کنٹرول کرنے کی مہارت بھی فراہم کرے گی۔ فضائی ٹیکسی بنانے والی ایک جرمن کمپنی نے گزشتہ سال سنگاپور میں دو مسافروں کی گنجائش والی ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ کئی دیگر کمپنیاں بھی اُڑنے والی ٹیکسیاں بنانے کی صنعت میں قدم رکھنے کا سوچ رہی ہیں۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے