imageshad.jpg

This Page has 11826viewers.

Today Date is: 10-12-18Today is Monday

گلوکارہ ریشماں کی تیسری برسی کے تقریب 5 نومبرکوالحمراہال نمبرتین میں ہوگی۔

  • جمعرات

  • 2018-06-20

برصغیر پاک و ہند کی معروف لوک گلوکارہ ملکہ صحرا ریشماں کی تیسری برسی کے حوالے سے تقریب 5نومبرکوالحمراہال نمبرتین میں ہوگی جس کااہتمام مرحومہ کے بیٹے گلوکار ساون نے کیاہے ۔واضح رہے کہ ریشماں کے انتقال کے بعد یہ پہلی باربرسی منائی جارہی ہے ۔اس سے قبل ان کی برسی محرم الحرام کے ایام میں آتی تھی جس کے باعث اسے نہیں منایاگیا۔تقریب میں لاہورآرٹس کونسل کے ایگزیکٹرڈائریکٹرکیپٹن (ر) عطا محمدخان،ڈی جی پلاک ڈاکٹرصغریٰ صدف ،اعظم خان اورموسیقی سے وابستہ فنکار کثیر تعدادمیں شرکت کریںگے۔ اس موقع پر محفل موسیقی کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مقررین ریشماں کی شخصیت پر روشنی ڈالیں گے۔ ساون کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے جو بھی لوگ تقریبات کرتے ہیں۔ میں ان کا شکر گزار ہوں لیکن انہیں چاہئے کہ وہ تقریبات میں ہمیں بھی مدعوکیاکریں۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے