finalishtihaartop.jpg

This Page has 64599viewers.

Today Date is: 24-05-19Today is Friday

نامور اداکارہ و ماڈل غزل شاہ کل بدھ کو اپنی سالگرہ الفلاح تھیٹر میں منائیں گی

  • پیر

  • 2019-02-12

لاہور (نیوزڈیسک)نامور اداکارہ و ماڈل غزل شاہ کل بدھ کو اپنی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام الفلاح تھیٹر میں کریں گی جس میں فنکار برادری کثیر تعداد میں شرکت کرے گی۔ا س موقع پر کیک کاٹنے کی رسم ادا کی جائے گی اور میوزیکل شوکا انعقاد بھی کیا جائیگا جس میں معروف گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اداکارہ نے فنکاروں اور اپنے دوستوں کو سالگرہ کے دعوت نامے دینا شروع کر دئیے ہیں۔غزل شاہ کا کہنا تھا کہ میں ہرسال اپنی سالگرہ دھوم دھام سے مناتی ہوں۔رواں برس بھی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیاہے ۔میری کوشش ہوتی ہے چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو بنٹا جائے ۔یہ دراصل مل بیٹھنے کا ایک بہانہ ہے ۔تقریبات میں بہت سے افراد کی ایک دوسرے سے ملاقات ہو جاتی ہے۔ ڈیلی لاہور ٹائمز اور سپیڈنیوز نیٹ ورک کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے