finalishtihaartop.jpg

This Page has 104712viewers.

Today Date is: 18-09-19Today is Wednesday

پاکستانی جھنڈے کے ساتھ انڈین ایکڑیس راکھی ساونت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • منگل

  • 2019-05-14

راکھی ساونت کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل Rakhi Sawant with Flag 09مئی2019 (فوٹو انڈیا ٹوڈے) ویب ڈیسک: (ممبئی) بالی ووڈ اداکارہ اور اسکینڈل کوئین راکھی ساونت ہمیشہ ہی کسی نہ کسی تنازع کا شکار رہتی ہیں اور اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرپاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصاویر شیئر کرائی ہیں۔ جس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ راکھی بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف میدان میں آئی ہیں اور پاکستانی فنکاروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے انہوں نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصاویر شیئر کرائی ہیں۔ بولی ووڈ اداکارہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ دراصل ایک فلم ’’دھارا370‘‘میں کام کررہی ہیں ہیں جس میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردارنبھا رہی ہیں۔ یہ بھی فلم کا سین ہے جس میں پاکستانی اور کشمیری بارڈر کو دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لوگوں کے سینے میں بھی دل ہوتا ہے، پاکستانی بہت پیارے ہوتے ہیں، سب بُرے نہیں ہوتے، کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے ہی ملک و قوم کے خلاف ہوتے ہیں اور بچوں سے جہاد کرواتے ہیں، ہر ملک میں کوئی نہ کوئی برا ہوتا ہی ہے۔ میں پاکستان کی اور پاکستانیوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کشمیریوں کو اور ہندوستانیوں کو سرحد پار کرواتے ہیں ان کی مدد کرتے ہیں وہ بہت نیک ہوتے ہیں اور میں ایسے لوگوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے