پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار رانا شبیر حیدر کی نئی پنجابی فلم بالی دا ویر عیدالاالضحی پر ریلز ہو گی
ہفتہ
2020-05-09
لاہور(سلیم اختر ساحلی) بالی دا ویر میرے ہدایت کارانہ سفر کی ایک یادگار فلم ثابت ہوگی۔ آج کل میں دن رات اپنی فلم کی تیاری میں مصروف ہوں۔ ہماری فلم کی کہانی روایتی پنجابی فلموں سے بالکل مختلف ہے۔جسے ریلز کرنے کے بعد فلم بینوں کو بہت پسند آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ہدایت کار اور فلم پروموٹر رانا شبیر حیدر المعروف حافظ لاہوری نے روزنامہ اشتراک کے چیف ایڈیٹر رانا سعید یوسف سے ایک ملاقات میں کیا۔ فلم " بالی دا ویر " کا ٹائٹل رول ہیرا رانا (جو فلمی صنعت میں نیا چہرا ہیں) ادا کر رہی ہیں۔ فلم مذکورہ کے فلم ساز ملک ممتاز آف گجرانوالہ، مصنف و معاون ہدایتکار اعلی سلیم اختر ساحلی، کیمرہ مین بشیر شاہ،موسیقار الطاف مبارک علی،گلوکاران میں نصیبولال ہیں۔ جبکہ نغمہ نگار مشتاق علوی ہیں۔مصنف و معاون ہدایتکار اعلی سلیم اختر ساحلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ" بالی دا ویر" بطور مصنف و معاون ہدایتکار اعلی سلیم اختر ساحلی ایک تاریخ ساز فلم ثابت ہوگی۔