|پاکستانی گلوکار عدنان سمیع نے بھارتیوں کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا ۔۔۔۔ |پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار رانا شبیر حیدر کی نئی پنجابی فلم بالی دا ویر عیدالاالضحی پر ریلز ہو گی |انسٹا گرام پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پاکستان کی کونسی اداکارہ ہیں جانیئے؟ |سنگر ماہ نورعلی کی سوشل میڈیا پر پگڑی کے ساتھ تصویر وائرل |حریم شاہ کے بعد دفتر خارجہ میں ایک اور ٹک ٹاک سٹار کی ویڈیومنظر پر آ گئی |اداکارہ ریشم نے پاکستانی نئے فلم میکرز کے بارے میں کیا کہا جانے؟

تازہ ترین اہم خبریں

bannerdlt2020.jpg

This Page has 1063273viewers.

Today Date is: 01-04-23Today is Saturday

پاکستانی گلوکار عدنان سمیع نے بھارتیوں کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا ۔۔۔۔

  • بدھ

  • 2020-07-29

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی میوزک انڈسٹری سے شہرت حاصل کرکے بھارت میں جا بسنے والے گلوکار عدنان سمیع نے بھارت کے ایوارڈ شو کے دہرے معیار سے پردہ اٹھا دیا۔عدنان سمیع نے انکشاف کیا کہ انہیں ایوارڈ شو میں بلامعاوضہ پرفارمنس کے عوض ایوارڈ کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے ٹھکرادیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایوارڈ شو کسی کو سراہنے یا کسی فلم کی پزیرائی کے لیے نہیں منعقد کئے جاتے بلکہ ان ایوارڈ شو کو ’مذاکرات‘ کا نام دے دیا جانا چاہیئے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عدنان سمیع نے لکھا کہ میں نے ایسے ایوارڈ کی پیشکش رد کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ ایوارڈ خریدوں گا نہیں، میری عزت، وقار اور نفس میرے ساتھ میری قبر تک جائے گا۔یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ بالی ووڈ سے وابستہ کسی فرد نے اپنے ساتھ پیش آنے والا ایسا واقعہ بیان کیا ہو، ابھے دیول نے گزشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ ایوارڈ شو میں 2011 کی زویا اختر کی فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ میں انہیں اور فرحان اختر کو لیڈ رول سے ہٹا کر سپورٹنگ ایکٹر کا درجہ دیا گیا تھا، تاکہ یہ مقام ریتک روشن اور کترینہ کیف کو دیا جاسکے۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں 2011 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ پر ایوارڈ کیٹیگری درست نامزد نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔واضح رہے کہ بھارت میں بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نے بالی ووڈ میں اقربا پروری کا نیا پنڈورا باکس کھول دیا اور بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر بالی ووڈ صنعت میں اقربا پروری کے حوالے سےبحث ہورہی ہے۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے