|کروڑوں عوام جنکو اپنا مرکزِ امید سمجھتے ہیں ان کا اپنا مرکزِ امید کہیں اور ہوتا ہے تحریر : وسعت اللہ خان |نواز لیگ میں بڑی گروپنگ اور لاہور ،اسلام آباد میں اقتدار کی کھینچا تانی چل رہی ہے |نواز ،عمران ایک ہی سکے کے دور خ ایک ساتھ نااہل ہونگے:خورشید شاہ کی پیشگوئی |قطری شہزادہ عدالت آیا تو سیدھا جیل جائیگا‘ وزراءنوازشریف کی کرپشن بچانے میں لگے ہیں : عمران خان |لال حویلی شیخ رشید قبضہ ختم کریں یا15 کروڑ جمع کرائیں: صدیق الفاروق |نومبر کو پتا چلے گا پاکستان چوروں کا ہے یا قائداعظم کا، عمران خان

تازہ ترین اہم خبریں

bannerdlt2020.jpg

This Page has 1063251viewers.

Today Date is: 01-04-23Today is Saturday

قطری شہزادہ عدالت آیا تو سیدھا جیل جائیگا‘ وزراءنوازشریف کی کرپشن بچانے میں لگے ہیں : عمران خان

  • جمعہ

  • 2017-01-03

سلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کام الزام لگانا ہے، ثبوت دینا نہیں۔ لیگی وزراءطوطوں کی طرح کہتے رہتے ہیں ثبوت نہیں پاناما کیس کی روزانہ سماعت پر سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں اگر قطری شہزادہ جیل سے باہر رہنا چاہتا ہے تو عدالت میں نہ آئے آیا تو فراڈ خط پر سیدھا جیل جائے گا۔ ہم عدالت میں ثابت کریں گے مریم نوازشریف مے فیئر فلیٹس کی مالکن ہیں ۔ اس حوالے سے قطری شہزادے کا خط جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہے ۔ عدالت میںجھوٹ بولنے کا مطلب جیل ہے۔ بنی گالہ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ پاکستانی قوم کی طرف سے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اس سے پہلے پاکستان میں کبھی طاقتور کا احتساب نہیں ہواتھا۔ 8ماہ سے حکومت اور تمام وزراءشریف خاندان کی کرپشن بچانے میں لگے ہوئے ہیں کوئی کام نہیں ہورہا موسوائے فیتے کاٹنے کے نوازشریف کا اور کوئی کام نہیں اور کہتے ہیں کہ عمران خان ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں شاید یہ اس لیے کہتے ہیں کہ عمران خان ہماری کرپشن کا جواب مانگتا ہے کابینہ کے وزراءوزارتیں چلانے کی بجائے شریف خاندان کی کرپشن بچانے کیلئے سپریم کورٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں میں ان سے کہتا ہوں کہ یہ حکومت کی نہیں شریف خاندان کا ٹرائل ہو رہا ہے شریف خاندان کے دفاع کیلئے پریس کانفرنسز کی جارہی ہیں انہیں علم ہونا چاہیے شریف خاندان اور ریاست میں فرق ہے۔ جمہوریت میں اپوزیشن کا کام ثبوت دینا نہیں ہوتا جب ملک میں کرپشن ہو یا قانون کی خلاف ورزی ہو تو اپوزیشن کاکام نشاندہی کرنا ہوتا ہے۔ اپوزیشن کا کام الزام لگانا اور حکومت کا کام جواب دینا ہوتا ہے۔ ڈکٹیٹرشپ میں ایسے نہیں ہوتاجہاں تک تحقیق اور ثبوت کا تعلق ہے تو یہ کام اداروں کا ہے ۔ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے مسلم لیگ ن والے مسلسل پروپیگنڈے کررہے ہیں کہ اپوزیشن ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی۔ انشاءاللہ جمعہ کے روز یہ ثابت ہوگاکہ مریم نوازشریف مے فیئر فلیٹس کی مالکن ہیں ۔ ہمارا کیس یہ ہے کہ نوازشریف نے یہاں سے پیسہ منی لانڈرنگ کیا۔ جس کا اعتراف اسحاق ڈار نے اپنے ایفی ڈیوڈمیں کیا۔ اسحاق ڈار کا یہ ایفی ڈیوڈسپریم کورٹ میں آئے گا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارا کیس یہ ہے کہ نوازشریف نے کرپشن کا پیسہ باہر بھجواکر اپنے بچوں کے نام کراکے کمپنیوں کے پیچھے چھپا دیا ۔نوازشریف نے بچوں کے نام پر فلیٹس ، نیسکول اور مزوا کمپنی بنائی یہ کمپنیاں چوری کا پیسہ چھپانے کیلئے بنائی گئیں جب پانامامیں انکشافات ہوئے تو ان کے متضاد بیان آنا شروع ہوگئے پھر قطری شہزادہ بیچ میں آگیا ۔ نئی نئی کہانیاں سامنے آرہی ہیں انشاءاللہ ہمارا کیس ایک یا دوسری سماعت میں پیر تک ختم ہوجائے گااس کے بعد اصل چیز شروع ہوگی کہ ان کے کیا جوابات ہیں ۔ اب دیکھتے ہیں کہ حدیبہ پیرمل کیلئے سعودی عرب سے کوئی شہزادہ آتا ہے یا دبئی سے آتا ہے ۔ اب انہوںنے یہ بھی بتانا ہے کہ ساڑھے تین ارب کی التوقین کیس میں سٹیلمنٹ ہوئی وہ پیسہ کدھر سے آگیا کیونکہ پہلے تو انہوںنے یہ نہیں بتایاتھا ۔ عمران نے کہا کہ جھوٹ بول بول کر موٹوگینگ کے شکلیں بدلنا شروع ہوگئی ہیں مجھے ان پر ترس آنا شروع ہوگیا ۔ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں صرف ایک سچ بولا ہے کہ جب چوری کا پیسہ ہوتا ہے تو آدمی اپنے نام نہیں رکھتا عمران نے کہا کہ ہفتہ کو ہنگواور اتوار کو بہاولپور جلسہ ہوگاجبکہ15تاریخ کو ڈی جی خان میں جلسہ ہوگا۔ ہماری الیکشن مہم شروع ہوچکی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ اگر آئی سی آئی جے غلط ہیں تو حکومت برطانیہ میں جا کر کیس کیوں نہیں کرتی۔ نیب کے چیئرمین کے خلاف بھی ہم عدالت جائیں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ انشاءاللہ 2ہفتے تک یہ کیس ختم ہوجائے گا۔ سپریم کورٹ پر ہمیں پورا اعتماد ہے وہ جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کا کیس کمزور ہے وکیل بدلنے سے کیس مضبوط نہیں ہوتا۔ عمران خان نے کہا کہ موٹوگینگ کے جھوٹ کی وجہ سے ہمیں اپنی پوزیشن واضح کرنی پڑتی ہے ۔ پریس کانفرنس کرنے کا ہمارا مقصد یہ قطعی نہیں ہے کہ ہم عدالت کو متاثر کرنا چاہتے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ جمعہ کو اصل پتہ کھیلا جائے گا۔ عمران نے کہا وزیراعظم کے خلاف جتنے ثبوت عدالت میں پیش کئے جاچکے ہیں کیا اس کے بعد بھی کسی ثبوت کی ضرورت باقی رہ جاتی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم عدالت کی کارروائی کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ عمران

اہم خبریں

پانامہ کے بعد اسحاق ڈار کی دبئی میں اربوں کی جائیداد سامنے آنے والی ہے،شیخ رشید احمد
مسلم لیگ ن نے جہانگیرترین کےخلاف نا اہلی کا ریفرنس جمع کرادیا
بہت بڑی خبر: فاروق ستار فارغ، ایک نوجوان لڑکی ایم کیو ایم کی قیادت سنبھالے گی، الطاف حسین نے تصدیق کر دی
انتہائی بڑاانکشاف: ” را ” فنڈنگ” میں حکومتی شخصیات ملوث، اہم حقائق منظرعام .سرفرازمرچنٹ کا انکشاف
ہم اپنے قائد عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہیں راہنما پی تی آئی اٹک سردار سمیر علی
تحریک انصاف کا چیچہ وطنی میں پاور شو، جلسے کی تمام تیاریاں مکمل

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے