|کروڑوں عوام جنکو اپنا مرکزِ امید سمجھتے ہیں ان کا اپنا مرکزِ امید کہیں اور ہوتا ہے تحریر : وسعت اللہ خان |نواز لیگ میں بڑی گروپنگ اور لاہور ،اسلام آباد میں اقتدار کی کھینچا تانی چل رہی ہے |نواز ،عمران ایک ہی سکے کے دور خ ایک ساتھ نااہل ہونگے:خورشید شاہ کی پیشگوئی |قطری شہزادہ عدالت آیا تو سیدھا جیل جائیگا‘ وزراءنوازشریف کی کرپشن بچانے میں لگے ہیں : عمران خان |لال حویلی شیخ رشید قبضہ ختم کریں یا15 کروڑ جمع کرائیں: صدیق الفاروق |نومبر کو پتا چلے گا پاکستان چوروں کا ہے یا قائداعظم کا، عمران خان

تازہ ترین اہم خبریں

bannerdlt2020.jpg

This Page has 1063270viewers.

Today Date is: 01-04-23Today is Saturday

نواز لیگ میں بڑی گروپنگ اور لاہور ،اسلام آباد میں اقتدار کی کھینچا تانی چل رہی ہے

  • اتوار

  • 2017-07-10

فوج سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی ،نواز لیگ میں بڑی گروپنگ اور لاہور ،اسلام آباد میں اقتدار کی کھینچا تانی چل رہی ہے ،حکومت نہیں چاہتی قطری شہزادہ جے آئی ٹی میں پیش ہو :حامد میر اسلام آباد( آن لائن)معروف صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی ،نواز شریف منی ٹریل دینے میں ناکام ہو گئے ہیں لیکن بہت جلد مشرف سے بھی منی ٹریل طلب کی جائے گی ،اب اگر کسی نے پرویز مشرف کو بچانے کی کوشش کی تو بہت رسوا ہو گا ،لاہور اور اسلام آباد میں اقتدار کی کھینچا تانی چل رہی ہے ،مسلم لیگ نواز میں بھی گروپنگ ہے ،نئے آنے والوں نے نون لیگ پر قبضہ کر رکھا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ’’24 نیوز ‘‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ حکومت فوج اور عدلیہ پر سازش کا الزام لگا رہی ہے لیکن باہر سے تو کوئی سازش ہو ہی نہیں رہی ،سازش تو اندر سے ہو رہی ہے ،ان کی پارٹی کے اندر بہت سی گروپنگ ہو چکی ہے ،تین چار وزارت عظمیٰ کے امیدوار بن چکے ہیں ،وہ سمجھتے ہیں کہ شائد نواز شریف نا اہل ہو جائیں گے اور وزیر اعظم ہمیں بننا چاہئے لیکن پارٹی پر نئے آنے والوں نے قبضہ کر رکھا ہے ،مسلم لیگ کے کچھ سینئر رہنما وزیر اعظم بننے کے لئے ’’ادھر ادھر ‘‘جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم پر ہاتھ رکھیں مگر آگے سے ہاتھ جوڑ دیئے جاتے ہیں اور انہیں جواب ملتا ہے کہ آپ پلیز واپس چلے جائیں ،ہم نے کوئی سازش نہیں کرنی،ہم سیاست میں مداخلت کو کوئی ارادہ نہیں رکھتے ، ابھی کل ہی مجھے نون لیگ کے تین چار ایسے ایم این اے ملے جو تین تین چار چار پارٹیاں بدل چکے ہیں ،انہوں نے مجھ سے کہا کہ اگر کوئی سازش ہو رہی ہے تو ہم سے تو کوئی رابطہ ہی نہیں کر رہا ، پہلے جب ہی ہم نے پارٹی بدلنا ہوتی تھی تو ہم سے بڑے رابطے ہوتے تھے ۔حامد میر نے شریف خاندان کے حوالے سے کئے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان کافی پاور سٹریگل چل رہی ہے ،میں خاندانی معاملات پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا لیکن کچھ سینئر وفاقی وزرا اور کچھ صوبائی وزرا نے آپس میں بھی مشورہ کیا ہے اور پارٹی قیادت کو بھی واضح کیا ہے کہ اگر کبھی نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا مسئلہ آیا تو ہماری ترجیح ہو گی کہ پارٹی کے کسی سینئر لیڈر کو وزارت عظمی سونپی جائے اگر خاندان کے اندر سے کسی نووارد کو وزارت عظمی سونپی گئی تو ہمارے لئے مشکل ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کو جے آئی ٹی میں لانا نون لیگ کی ذمہ داری ہے کیونکہ وہ ان کا گواہ ہے ،گواہ کو عدالت یا جے آئی ٹی میں لانا نون لیگ کی ذمہ داری ہے ، حکومت کو پتا ہونا چاہئے کہ پیاسا کنویں کے پاس جاتا ہے ،کنواں پیاسے کے پاس نہیں جاتا ،دوسری بات یہ ہے شائد قطری شہزادے کو اس لئے پاکستان آنے سے روکا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے پاس کافی ساری معلومات آ گئیں ہیں ،باڈی لینگویج اور واقعاتی شہادتوں سے بھی یہی لگ رہا ہے کہ مسلم لیگ نون چاہتی ہےاور یہ ان کے مفاد میں ہے کہ قطری شہزادہ یہاں پر نہ ہی آئے تو یہ ان کے حق میں ہے ۔حامد میر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پہلے خود اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا لیکن اب جے آئی ٹی پر الزامات لگنے شروع ہو گئے ہیں ،اگر مسلم لیگ نون اور نواز شریف کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ منتخب وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو عدالت کے ذریعے نا اہل قرار دلوا سکتے ہیں آج اپوزیشن بھی سپریم کورٹ کے ذریعے نواز شریف کو نا اہل قرار دلوا سکتی ہے ،اگر نواز شریف نااہل ہو گئے تو اس سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا ،کیونکہ یہ فیصلہ ایک خاندان کے خلاف ہو گا نظام کے خلاف نہیں ہو گا ،چہرہ بدلنے سے کچھ نہیں ہو گا لیکن نظام کو کچھ نہیں ہونا چاہئے اسے چلتا رہنا چاہئے۔

اہم خبریں

پانامہ کے بعد اسحاق ڈار کی دبئی میں اربوں کی جائیداد سامنے آنے والی ہے،شیخ رشید احمد
مسلم لیگ ن نے جہانگیرترین کےخلاف نا اہلی کا ریفرنس جمع کرادیا
بہت بڑی خبر: فاروق ستار فارغ، ایک نوجوان لڑکی ایم کیو ایم کی قیادت سنبھالے گی، الطاف حسین نے تصدیق کر دی
انتہائی بڑاانکشاف: ” را ” فنڈنگ” میں حکومتی شخصیات ملوث، اہم حقائق منظرعام .سرفرازمرچنٹ کا انکشاف
ہم اپنے قائد عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہیں راہنما پی تی آئی اٹک سردار سمیر علی
تحریک انصاف کا چیچہ وطنی میں پاور شو، جلسے کی تمام تیاریاں مکمل

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے