bannerdlt2020.jpg

This Page has 1063274viewers.

Today Date is: 01-04-23Today is Saturday

محمد علی جناح ایک اسلامی مطالعہ مصنف: مولانا نوراللہ رشیدی

  • منگل

  • 2020-01-28

قائد اعظم محمد علی جناح قوم کے ایک مخلص لیڈر ہی نہیں تھے بلکہ جانثار سپاہی بھی تھے۔ انہوں نے اپنے ملک کے وجود کے لیے ہر سیاسی محاذ پر دانش مندی کا مظاہرہ کیا جن کی بدولت ہمیں آزاد ملک ملا اور سکون سے زندگی بسر کرنا نصیب ہوا۔ آزادی پاکستان کے لیے قائد اعظم نے جو کارنامے سرانجام دیے ان سے پاکستان کی تاریخ مکمل ہوئی۔ پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت اور سیاسی کارناموں پر بے پناہ کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ آج ہمارے زیر نظر ہر دل عزیز مصنف اورداعی اسلام جناب مولانا نور اللہ رشیدی کی لکھی ہوئی کتاب ” محمد جناح ایک اسلامی مطالعہ" پر چند الفاظ کہنے کی جسارت کرتا ہوں۔کتاب کے مصنف نے اس کتاب پر کافی محنت کی ہے اورقائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی اور ان کی اسلام سے وابستگی پرروشنی ڈالی ہے۔ نور اللہ رشیدی صاحب بے شمار کتابوں کے مصنف ہیں اور ادبی حلقہ میں اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں ۔ خیبر سے لے کر کراچی تک مختلف شہروں میں اس کتاب ” محمد جناح ایک اسلامی مطالعہ" کی تقریب رونمائی کی گئی جس میں ملک کی نامور سیاسی۔مذہبی اور ادبی شخصیات نے بھر پورشرکت کی سب سے بڑی تقریب سپیڈنیوز نیٹ ورک اور ڈیلی لاہور ٹائمز پاکستان کے توسط سے لاہور کے ادبی حلقے کی بیٹھک پاک ٹی ھاوس لاہور میں 26 جولائی 2019 کومنعقد کی گئی۔موصوف مصنف کو ادبی اور سماجی حلقوں کی طرف سے متعدد ایوارڈز، تعریفی اسناد اورانعامات سے نوازہ گیا ہے۔ پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت پر تحریر کردہ اس کتاب کے علاوہ اب تک بے شمار کتب تحریرکر چکے ہیں ان میں " آیئنہ صحافت ان کی بہت مشہور کتاب ہے۔ .

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے