bannerdlt2020.jpg

This Page has 1063290viewers.

Today Date is: 01-04-23Today is Saturday

میری کتاب " رحمتِ دوعالم " کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا ہے۔

  • پیر

  • 2019-03-29

نبیلہ اکبر سماجی حلقوں میں ایک جانا پہچانا نام ہے ۔ ادب سے بھی ان کو خاص شغف ہے ۔ ان کا ادبی ذوق مختلف تخلیقات کی صورت میں نظر سے گزرتا رہتا ہے ۔ بلاشبہ نبیلہ ایک اچھی ادیبہ ہیں ۔ انسانیت کی خدمت کا جذبہ ان کے اندر کوٹ کوٹ بھرا ہوا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ سماجی سطح پر بہت فعال ہیں ۔ انہوں نے ابھی تک اپنی کوئی تنظیم نہیں بنائی بلکہ دوسری تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں ۔ انہوں نے ادبی تنظیم ضرور تشکیل دی ہے تاکہ نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔ ان کی پہلی کتاب رحمت دوعالم ص ہے ۔ اس کتاب کے نام سے ہی اس کے مندرجات کا اندازہ ہوجاتا ہے ۔ اپنی پہلی کتاب ہی دوجہانوں کے سرکار پر لکھنا بہت سعادت اور خوش بختی کی بات ہے ۔ نبیلہ نے یہ سعادت حاصل کرکے اپنا نام عالی نصب لوگوں میں لکھوا لیا ہے۔اس کتاب میں انہوں نے رسول ص کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں عام مسلمانوں کے لیے مینارہ نور قرار دیا ہے ۔ اس کتاب میں آٹھ ابواب ہیں ۔ پہلے باب سیرت طیبہ میں انہوں نے حضور ص کے بچپن سے جوانی کے ادوار اور زمانہ جہالت سے قبول اسلام پر رو شنی ڈالی ہے ۔ان کے اشغال اور پیشے پر بھی روشنی ڈالی ہے ۔ ان کی عادات و فضائل کے متعلق بھی بتایا ہے ۔ اس کتاب کے دوسرے باب میں حضور ص کے عدل و انصاف کا ذکر ہے ۔ انصاف کے ضمن میں معاش او ر معاشرت بہت اہم ہیں ۔تیسرے باب میں تعلیمات نبوی کا ذکر ہے جس میں قران کی تعلیمات کے حوالے جات مذکور ہیں کیونکہ حضور سراپا قران ہی تو تھے ۔ اس بات کی تصدیق حضرت عائشہ رض بھی کر چکی ہیں۔چوتھے باب میں غیر مسلموں اور رعایا کے ساتھ سلوک عام ہے ۔پانچویں باب میں معاشیات کا تذکرہ ہے ۔ جن میں حضور ص کے شغل تجارت سے لے کر ان کے تجارتی خصائل بھی بتائے گئے ہیں۔چھٹے باب میں عہد نبوی ص کے نظام تعلیم کا ذکر ہے ۔ ظاہر ہے کہ یہ تعلیم ہی ہماری آج کل کی تعلیم کی اساس ہو نی چاہیے ۔ باب نمبر سات میں غزوہ بدر اور اسیران جنگ سے سلوک کی وضاحت کی گئی ہے ۔باب نمبر آٹھ میں منافقین کا تذکرہ ہے کہ ان کے ساتھ کیا برتاﺅ ہونا چاہیے اور عام مسلمانوں کو ان سے کیسے ہشیار رہنا چاہیے ۔ اس مختصر کتاب میں حضور ص کی سیرت پر عمدہ اور جامع انداز میں روشنی ڈالی گئی ہے ۔ اس کتاب کا مطالعہ مسلمانوں کے ضروری ہے ۔ عقل انسانی کو سیرت طیبہ سے ہی جلا مل سکتی ہے ۔ ان کی سیرت سے ہی انسان اپنی شخصیت میں توازن لا سکتا ہے ۔ یہ کتاب طالب علموں کے لیے بھی بہت مفید ہے ۔ نبیلہ کی یہ کاوش تحقیقی میدان میں انتہائی خاص ہے ۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے