bannerdlt2020.jpg

This Page has 1063235viewers.

Today Date is: 01-04-23Today is Saturday

نیویارک ایک شہر ایک تعارف حماد احمد۔۔۔گورنمنٹ کالج ہونیورسٹی لاہور

  • جمعرات

  • 2016-09-16

نیویارک ریاستہائے متحدہ امریکا کا سب سے بڑا شہر ہے اور دنیا کے عظیم ترین شہروں میں سے شمار ہوتا ہے۔ اس کو بگ ایپل (big apple) بھی کہا جاتا ہے۔ ریاست نیویارک کے اس شہر کی آبادی 8.2 ملین ہے جبکہ شہر 321 مربع میل (تقریباًً 830 مربع کلومیٹر) پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ براعظم شمالی امریکا کا سب سے گنجان آباد شہر ہے۔ مضافاتی علاقوں کی آبادی سمیت 18.7 ملین کی آبادی کے ساتھ نیویارک دنیا کے بڑ ے شہری علاقوں میں سے ایک ہے۔ نیویارک کاروبار، تجارت، فیشن، طب، تفریح، ذرائع ابلاغ اور ثقافت کا عالمی مرکز ہے جہاں کئی اعلیٰ نوعیت کےعجائب گھر، آرٹ گیلریاں، تھیٹر، بین الاقوامی ادارےاور کاروباری مارکیٹیں ہیں ۔ اقوام متحدہ کاصدر دفتر بھی اسی شہر میں ہے جبکہ دنیا کی کئی معروف بلند عمارات بھی اسی شہر کی زینت ہیں۔ یہ شہر دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے پر کشش حیثیت کا حامل ہے اور وہ نیویارک کے اقتصادی مواقع، ثقافت اور طرز زندگی سے فائدہ اٹھانے کے لئے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ نیویارک شہر میں امریکا کے دیگر شہروں کے مقابلے میں جرائم کی شرح سب سے کم ہے۔ *جغرافیہ* نیویارک امریکا کے شمال مشرق اور ریاست نیویارک کے جنوب مشرق میں دریائے ہڈسن کے کنارے واقع ہے۔ شہر کا کل رقبہ 468.9 مربع میل (ایک ہزار 214.4 مربع کلومیٹر) ہے جس میں سے 35.31 فیصد پانی پر مشتمل ہے۔ شہر تین اہم جزیروں مین ہٹن، اسٹیٹن اور ویسٹرن لونگ جزیرے پر مشتمل ہے۔ برونکس شہر کا واحد علاقہ ہے جو برعظیم امریکا سے منسلک ہے۔ شہر کی قدرتی بندرگاہ بالائی خلیج نیویارک میں ہے۔ مینہیٹن، بروکلن، اسٹیٹن جزیرہ اور نیو جرسی کے ساحل اس کا احاطہ کئے ہوئے ہیں۔ نیویارک شہر پانچ علاقوں پر مشتمل ہے: مینہیٹن، بروکلن، کوئینز، برونکس، اسٹیٹن جزیرہ۔ یہ پانچوں علاقے انتہائی گنجان آباد ہیں جس کا اندازہ اس بات سےلگایا جا سکتا ہے کہ اگر انہیں الگ شہر بھی سمجھا جائے تو یہ تمام دنیا کے 50 گنجان آباد ترین علاقوں میں شامل ہوں گے۔ مین ہٹن (آبادی 15لاکھ 93ہزار200) شہر کا کاروباری مرکز ہے۔ نیویارک شہر کی بلند ترین اور امتیازی عمارات اسی علاقے میں واقع ہیں۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے